بیجنگ (چینی وزارتِ خارجہ)چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک پر تحمل سے کام لینے اور کشیدگی سے گریز کرنے پر زور دیا ہے۔چینی وزیر خارجہ Wang Yi نے افغان ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جبکہ چین کے افغان امور کے خصوصی ایلچی بھی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی کوششوں میں متحرک ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق امید ہے کہ پاکستان اور افغانستان تحمل کا مظاہرہ کریں گے اور کشیدگی سے گریز کریں گے، چین نے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ جلد دو طرفہ مذاکرات شروع کریں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان فوری جنگ بندی کی جانب پیش قدمی کریں اور اپنے اختلافات بات چیت کے ذریعے حل کریں۔چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے فعال کردار ادا کرنے کے عزم پر قائم ہے۔

