چین کے شہر تائیان میں اسکول کے باہر تیز رفتار بس بچوں اور والدین سے ٹکرا گئی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آج صبح ہونے والے اس حادثے میں 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد میں 6 والدین اور 5 طلباء شامل ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے ایک شخص کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دیگر کی حالت مستحکم ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں اسکول بسوں کی اوور لوڈنگ ایک طویل عرصے سے مسئلہ ہے۔