چینی کمپنی DEEPSEEK نے ڈونلڈ ٹرمپ سمیت یورپ اور دنیا میں کھلبلی مچا دی

چینی کمپنی DEEPSEEK ڈیپ سیک کی اہم حیران کن کامیابی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت یورپ اور دنیا میں کھلبلی مچا دی ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہناہے چین کی A-I صنعت میں حالیہ پیش رفت امریکہ کے لیے مثبت ہو سکتی ہے.امریکہ ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک غالب کھلاڑی کی طور پر موجود رہے گا .ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی ٹیک فرموں کیلئےچینی کمپنی ڈیپ سیک ایک ویک اپ کال ہے ۔

امریکہ کو آئی ٹی کے میدان میں اب مزید محنت اور ریسرچ کرنا ہو گی ۔امریکی کمپنیوں کو ایک دن میں ایک ٹریلن ڈالرز کا بڑا نقصان کا سامنا کرناپڑاہے.امریکی کمپنی Nvidia سمیت دیگر کمپنیوں کو اربوں ڈالرز کا نقصان پہنچاہے.صرف Nvidia (این ویڈیا کمپنی کو 589 ڈالرز کا نقصان ہواہے۔

منگل کی صبح امریکی کمپنیاں بڑے نقصان کے بعد کچھ حد تک بحال ہوئیں ہیں.ڈیپ سیک اپیلی کیشن مصنوعی ذہانت نے دنیا میں تہلکہ مچا دیا ۔ڈیپ سیک نے چیٹ جی پی ChatGPT سمیت تمام آٹیفیشل انٹیلیجس ایپس کو پیچھے دھکیل دیا ۔میکروسافٹ ، گوگل اور دیگر کمپنیوں کیلئےخطرے کی گھنٹیاں بج گئیں ۔

چینی کمپنی ڈیپ سیک آرٹیفشل انٹیلجنس چیپ نے چند روز میں آئی ٹی کی دنیا میں کمال کامیابی حاصل کر کے دنیا میں تہلکہ مچا دیا ۔ کم لاگت 60 لاکھ ڈالرز اور 300 ملازمین کے ساتھ آرٹیفیشل انٹیلیجنس مصنوعی ذہانت ، سستا اور تیز ترین طریقہ دریافت کر کے امریکہ ، یورپ اور دنیا میں مقبول ترین مقام حاصل کر لیا ۔

امریکی کمپنیوں کے اسٹاک مارکیٹ شیئرز کو چند روز میں اربوں ڈالرز نیچھے آنے سے نقصان کا سامنا ہےجبکہ امریکی صدر ٹرمپ کی طرف آئی ٹی سیکٹر میں 500 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے اعلان کے باوجود اس کم لاگت چھوٹی چپ نے بڑی بڑی کمپنیوں کی مہنگی لاگت کو پریشانی میں ڈال دیا ۔دو روز بعد آج منگل کے روز Naidia کچھ کمپنیوں کے اسٹاک میں 3فیصد اضافہ کے بعد نصف فیصد اوپر دیکھنے میں آیا ہے ۔

ڈیپ سیک نے چیٹ جی پی ٹی سمیت تمام اے آئی ایپس کے پیچھے دھکیل کر مزید اپ گریڈ کرنے پر مجبور کر دیا ہے ۔ڈیپ سیک کے اعلانات کے بعد ٹیک ہیوی Nasdaq اور Nvidia سمیت بڑے پیمانے پر مارکیٹ کو گرا دیا تھا جو اب بہتری کی طرف جانا شروع ہوئیں ہیں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں