ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کا الزام جھوٹا نکلا، گرفتار شخص کا اہلکاروں پر مقدمے کا اعلان

امریکا کے صدارتی انتخابات کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر تیسرے مبینہ قاتلانہ حملے کی کوشش سے متعلق حکام کا دعویٰ جھوٹانکلا.امریکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا میں اہلکاروں نے کوچیلا ویلی میں منعقدہ ریلی کے موقع پر ایک شخص کو گرفتار کیا تھا، ویم ملر کو شارٹ گن، پستول اور مبینہ جھوٹی دستاویزات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا اورضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا ۔گرفتاری کے وقت بنائی گئی جھوٹی کہانی پر گرفتار شخص ویم ملر نےحکام کو دو ملین ڈالرز ہرجانے کا نوٹس بھجوادیاہے۔

حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر تیسرے حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق گرفتار شخص ڈونلڈ ٹرمپ کا پکا حامی نکلا اور اس نے اہلکاروں کے خلاف مقدمے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ویم ملر نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں تمام حقائق سے پردہ اٹھا دیا ۔گرفتاری کے وقت اسے صرف اسلحہ رکھنے پر چارج کیا گیا جو لائسنس کے ساتھ ہے ۔ ثابت کیا کہ اسے ریلی میں شرکت کا دعوت نامہ ملا تھا، ویم ملر کی ری پبلکن رہنماؤں کے ساتھ کئی تصاویر موجود ہیں۔ویم ملر نے کہا کہ اس کے پاس مختلف شناختی دستاویزات نام قانونی طور پر بدلنے کی وجہ سے ہیں۔

ڈیموکریٹ اور کملا ہئیرس کی طرف سے بھی اس قسم کی من گھڑت کہانی پر حیرت کااظہارکیا گیا ہے.کملا ہئیرس کا کہنا تھا کہ ٹرمپ خود کو غیر مستحکم اور مظلوم بن کر بے لگام ہو رئے ہیں ۔ درآصل ٹرمپ ایسا ہی چاہتے ہیں ۔

ان دنوں دونوں امیدوار پنسلوینا میں ایلکٹرول ووٹ حاصل کرنے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگانے میں مصروف ہیں ۔دونوں امیدوار ایک دوسرے پر شدت سے ذاتی نوعیت کے زبانی حملے کر رہے ہیں ۔ یاد رہے کہ انتخابات میں چند روز باقی ہیں اور اب اصل معرکہ سات سوئننگ اسٹیٹ میں الیکٹرول ووٹ حاصل کرنے کے لئے مہم جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں