ڈپٹی کمشنر لاہور کی قیادت میں انسداد پولیو مہم کی شاندار کامیابی

مقررہ ہدف سے زائد 22 لاکھ 77 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے
پولیو مہم لاہور کی کامیاب ترین انسداد پولیو مہم قرار ،فیلڈ مانیٹرنگ موثر رہی
ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا پولیو ٹیموں اور فرنٹ لائن ورکرز کی محنت کو خراج تحسین

ڈپٹی کمشنر لاہو سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے اختتام پر ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر آصف ارباب، اسسٹنٹ کمشنرز اور عالمی ادارہ صحت کے مبصرین نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر آصف ارباب نے مہم کی کامیابی پر تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ مہم کی کامیابی کیلئے فیلڈ ٹیمیں متحرک تھیں اور مانیٹرنگ کا عمل موثر رہا۔

مہم کے سات دنوں میں مقررہ ہدف بائیس لاکھ تیس ہزار (22,30,000) کے مقابلے میں بائیس لاکھ ستتر ہزار (22,77,000) سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے، اس کے علاوہ کیچ اپ دنوں میں بھی ایک لاکھ چھبیس ہزار (1,26,000) سے زائد رہ جانے والے بچوں کو کور کیا گیا۔ عالمی ادارہ صحت کے مبصرین نے ضلعی انتظامیہ لاہور کی کارکردگی کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر پولیو مہم قابل ستائش رہی اور ‘نان اٹینڈڈ’ بچوں کی کوریج میں نمایاں بہتری آئی۔

اس موقع پر ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے پولیو ٹیموں اور اسسٹنٹ کمشنرز کی محنت کو سراہا اور کہا کہ یہ مہم لاہور کی کامیاب ترین انسداد پولیو مہم قرار پائی ہے اور مہم کے بینچ مارک کو حقیقی معنوں میں حاصل کیا گیا ہے۔ انہوں نے تمام ڈی ڈی ایچ اوز کی جانب سے فیلڈ میں سخت مانیٹرنگ یقینی بنانے کی بھی تعریف کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مہم کی کامیابی کا یہ تسلسل آئندہ بھی برقرار رکھا جائے گا اور پولیو کے مکمل خاتمے تک محنت اور لگن جاری رہے گی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ فرنٹ لائن ورکرز کی خدمات کو ہمیشہ سراہا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں