مسی ساگا (اشرف خان لودھی سے)ڈکسی الیکٹرونکس اینڈ ہوم اپلائنسز کےروح رواں سلیم چودھری نے باکسنگ ڈے اور ارلی باکسنگ ڈے سیل کے شاندار انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین کو الیکٹرونکس اور ہوم اپلائنسز پر غیر معمولی رعایتی قیمتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ سلیم چودھری کے مطابق ارلی باکسنگ ڈے ڈیلز کا آغاز ہوچکا ہے جبکہ باقاعدہ باکسنگ ڈے سیل 26 دسمبر کو صبح 8 بجے شروع ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ باکسنگ ڈے کے موقع پر ابتدائی 10 خریداروں کو ٹیکس میں 50 فیصد تک خصوصی رعایت دی جائے گی جبکہ تمام صارفین زیرو فیصد فنانسنگ اور مفت ڈیلیوری کی سہولت سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ آفرز محدود مدت اور محدود اسٹاک کیلئے ہیں اور پہلے آئیں، پہلے پائیں کی بنیاد پر دستیاب ہوں گی۔
سلیم چودھری کے مطابق پری باکسنگ ڈے سیل کے دوران سام سنگ، سونی اور ایل جی کے جدید OLED اور QLED ٹی وی سمیت بڑے ہوم اپلائنسز پر نمایاں رعایتیں دی جا رہی ہیں تاکہ صارفین کم بجٹ میں معیاری اور پریمیم مصنوعات حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈکسی الیکٹرونکس اینڈ ہوم اپلائنسز ہمیشہ اپنے صارفین کو بہترین قیمت، معیاری مصنوعات اور قابل اعتماد سروس فراہم کرنے کیلئے پرعزم رہا ہے۔
ڈکسی الیکٹرونکس اینڈ ہوم اپلائنسز 5120 ڈکسی روڈ، مسی ساگا، اونٹاریو میں واقع ہے جہاں خریدار باکسنگ ڈے اور ارلی باکسنگ ڈے کی خصوصی پیشکشوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ سلیم چودھری نے کہاہے بروقت پہنچ کر ان شاندار آفرز سے مستفید ہوں۔مزیدمعلومات کیلئے 5900-625-905 پررابطہ کیاجاسکتا ہے.

