ڈھاکا: بھارتی ایئرلائن اسپائس جیٹ پر بنگلادیشی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی

ڈھاکا (ایجنسیاں) بنگلادیش نے بھارتی ایئرلائن SpiceJet کو 19 فروری 2026 سے اپنی فضائی حدود اور ایئرپورٹس کے استعمال سے روک دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایئرلائن نے تقریباً 42 کروڑ بھارتی روپے (5 ملین ڈالر سے زائد) کے واجبات ادا نہیں کیے۔

Civil Aviation Authority of Bangladesh کے مطابق بھارتی ایئرلائن پر نیویگیشن، لینڈنگ، پارکنگ اور دیگر ہوائی اڈہ چارجز کی مد میں کئی برس سے بقایا جات واجب الادا ہیں۔اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پابندی کے تحت اسپائس جیٹ کی پروازیں نہ تو بنگلادیشی فضائی حدود میں داخل ہو سکیں گی اور نہ ہی ملک کے کسی ایئرپورٹ پر لینڈ کر سکیں گی۔