ڈیرہ اسمٰعیل خان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، خارجی سرغنہ سمیت 10 دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسمٰعیل خان(نامہ نگار)ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنۃ الخوارج کے سرغنہ عالم محسود سمیت 10 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی جس کے دوران فورسز نے 10 خارجیوں کو ہلاک جبکہ 4 کو زخمی حالت میں قابو کر لیا۔ ہلاک ہونے والوں میں 4 دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، خودکش جیکٹس، آئی ای ڈیز اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سرغنہ عالم محسود 2008 میں نواز کوٹ پوسٹ پر حملے، بنوں جیل حملے اور آرمی پوسٹ پر حملوں میں ملوث تھا۔