کنساشا: کانگو کی فوجی عدالت نے حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام میں 3 امریکیوں سمیت 37 افراد کو موت کی سزا سنادی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سزا پانے والے غیر ملکیوں میں 3 امریکیوں کے علاوہ ایک برطانوی اور ایک بلیجیم کا شہری بھی شامل ہیں۔ دارالحکومت کنساشا میں فوجی عدالت کے جج نے فیصلے میں کہا کہ بغاوت کے کیس میں ملوث 37 افراد سخت ترین سزا کے مستحق ہیں جو سزائے موت ہی ہوسکتی ہے۔ سزا یافتہ 6 غیرملکیوں کے وکیل نے کہا ہے کہ یہ دیکھنا پڑے گا کہ ملک میں سزائے موت نافذ ہے یا نہیں۔سزا پانے والے ملزمان کو فیصلے کے خلاف اپیل کے لیے 5 روز دئیے گئے ہیں۔ غیرملکی شہریوں کے وکیل نے سزا کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔