کراچی: سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس اور ترجمان حکومت سندھ کے گھر ڈکیتی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں سنگین ڈکیتی کی واردات پیش آئی ہے، جہاں سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) توحید الرحمٰن اور ترجمان حکومت سندھ سیدہ اقربا کے گھر سے ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

“ڈکیتی کی تفصیلات”
ذرائع کے مطابق مسلح ملزمان گھر سے 90 لاکھ روپے مالیت کے ڈالر، زیورات، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے۔ واردات کے بعد ڈاکو بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

“حکومتی ردعمل”
واقعے پر صوبائی وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔ انہوں نے ایس ایس پی ساؤتھ کو ہدایت کی کہ ابتدائی پولیس کارروائی کی رپورٹ فی الفور پیش کی جائے اور ضلعی سطح پر انٹیلی جنس کو مزید فعال بنایا جائے تاکہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جا سکے۔

“سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد”
وزیرِ داخلہ نے مزید کہا کہ علاقے میں دستیاب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کو تفتیش کا حصہ بنایا جائے اور پیش رفت سے باقاعدگی کے ساتھ آگاہ رکھا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں