کراچی ووکیشنل سنٹر کے کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل تیکوانڈو ایونٹ میں آٹھ میڈل جیت لئے

انٹرنیشنل ایونٹس میں آٹھ تمغے حاصل کرنا ہمارے لئے بڑا اعزاز ہے:سی ای او کے وی ٹی سی حسیب اللہ
KVTC ڈیفنس کیساتھ باہمی اشتراک کا رشتہ ہمیشہ قائم رہیگا:سعد الرحمان ،ایم ڈی پاک کویت انوسمینٹ کمپنی

کے وی ٹرینگ سینٹر ڈیفینس کے سی ای او سینیٹر عبدالحسیب خان نے کہا ہے کہ ادارے کے خصوصی صلاحیتیوں کے حامل کھلاڑیوں نے نیپال میں ہونیوالی 13ویں کورین ایمبیسیڈر انٹرنیشنل تائی کواونڈو چیمپئن شپ میں 8 تمغے حاصل کرکے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا اور بلاشبہ یہ ادارے کیلئے بھی بڑا اعزاز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کے وی ٹی سی کے تمغے حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں منعقدہ پروقار ٹقریب کے موقع پر کیا۔

ادارے کے ایگڑیکٹو ڈائریکٹر عامر شہاب نے کہا کہ ماضی میں بھی ہمارے کھلاڑی انٹرنیشنل مقابلوں میں اسی طرح کی پرفارمنس کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔ نائب صدر کے وی ٹی سی قیصر عالم کا کہنا تھا کھیل کھلاڑیوں میں نظم و ضبط اور اعتماد کی فضا کو اجاگر کرتے ہیں۔ تقریب کے مہمان خاص منیجنگ ڈائریکٹر پاک کویت انوسمینٹ کمپنی سعد الرحمن خان نے اس موقع پر کھیلوں کی بحالی اور پروموشن کیلئے سی ای او کے وی ٹی سی کو چیک پیش کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہمارا یہ اشتراک کا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔

ایم حماد انور گروپ ہیڈ اینڈ جی ایس ڈی، فیروزہ سلطان نائب صدر جی ایس ایس ڈی، شیزا احسان أفیسر جی ایس ایس ڈی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے اپنے ادارے پاک کویت انوسمینٹ کمپنی کی جانب سے KVTC انتظامیہ کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

واضح رہے کہ نیپال میں ہونے والے مذکورہ ایونٹ میں جہاں کھلاڑیوں نے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا وہیں ٹیم أفیشل عامر شہاب ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ٹیم مینیجر ماسٹر محمد صدیق اور ٹیم ہیڈ محمد شاہ نے بھی ٹیم کی کامیابی میں اہم اور بھرپور کردار ادا کیا۔ أٹھ تمغے حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں مصطفی جمانی، تابش عالم، عبداللہ خان، رانا حسن بن زاہد، حارث عبدالصمد، سعد افتخار، ابراہیم عالم، افنان حسین شاہ، شامل تھے۔