کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے ملزم کو سزائے موت سنادی گئی

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے کے ملزم کو سزائے موت سنادی گئی۔

ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ نے ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے کے کیس میں ملزم شکور کو سزائے موت سنائی ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں ملزم کو ڈکیتی اور اقدام قتل کے جرم میں مجموعی طور پر 19 سال قید اور مقتول کے ورثا کو 3 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے ملزم شکور خان پر 50 ہزار وپے جرمانہ عائد کیا اور مفرور ملزم شوکت خان کے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ملک کا معاشی حب کہلانے والا شہر کراچی جرائم کی لپیٹ میں ہے، شہریوں کو ڈکیتی اور چھینا جھپٹی میں قتل کردیا جاتا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق 25 ستمبر 2018ء کو ساجد دوستوں کے ساتھ اتحاد ٹاؤن میں گھر کے باہر بیٹھا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان آئے، جنہوں نے سب سے موبائل فون مانگے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے موبائل فون دینے سے انکار پر فائرنگ کرکے ساجد کو قتل کیا تھا، جس کا مقدمہ مقتول کے بھائی حبیب کی مدعیت میں اتحاد ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں