کراچی (نمائندہ خصوصی)کراچی میں پورٹ قاسم پر کینیڈا کے پاکستان کیلئے ہائی کمشنر طارق علی خان نے کہا کہ اس سال آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں پاکستان میں تقریباً آدھا ملین ٹن کینیڈین کنولا بیج پہنچنے کی توقع ہے۔
ہائی کمیشن کے مطابق یہ کنولا بیج پاکستان میں مویشیوں کے فیڈ کی پیداوار کیلئےاستعمال ہوگا اور ساتھ ہی ملک میں کنولا آئل کی پیداوار میں بھی مدد دے گا۔ مزید براں، پاکستان کینیڈین دالیں، چنا اور سویابین کا بھی ایک بڑا درآمد کنندہ ہے، جس سے اس سال کینیڈین کسانوں کیلئے کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔

کینیڈا کے ہائی کمشنر برائے پاکستان، ایچ۔ایچ۔ طارق علی خان نے کہا کہ ہائی کمیشن بھرپور تعاون کیلئے تیار ہے تاکہ کینیڈین مصنوعات پاکستان میں بروقت مارکیٹ تک پہنچ سکیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات مضبوط ہوں۔
ہائی کمشنر کے مطابق پاکستان پہلے ہی کینیڈین کنولا، دالیں اور دیگر زرعی اشیاء کابڑادرآمد کنندہ ہے اور ان مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مزید فروغ دینے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
مزید براں، دونوں ممالک نے کسانوں، فارمرز اور زرعی کاروباری طبقے کیلئے مستقبل میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے تاکہ خوراک کی سیکیورٹی، لائیوسٹاک فیڈ اور قابلِ تجدید زرعی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔
ایچ۔ایچ۔ طارق علی خان، ہائی کمیشنر آف کینیڈا برائے پاکستان نے کہا کہ کینیڈا اور پاکستان کے درمیان مضبوط اقتصادی شراکت داری اور زرعی مصنوعات کی تجارت کو مزید فروغ دینے کا عزم برقرار ہے۔

