کراچی:پریذیڈنٹ ون ڈے کپ کا ٹائٹل کے آر ایل کے نام

کراچی(سپورٹس ڈیسک)پریذیڈنٹ ون ڈے کپ کا ٹائٹل کے آر ایل نے جیت لیا، فائنل میں پی ٹی وی کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پی ٹی وی کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 41ویں اوور میں 164 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

شمائل حسین 50 اور عماد بٹ 24 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ سفیان مقیم اور احمد حسن نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔کے آر ایل نے 165 رنز کا ہدف 35ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ شاہزیب خان 53 اور افتخار احمد 25 رنز بنا کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔