کرشمہ کپور نے شوبز سے دوری کی وجہ بتادی

نامور بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے شوبز سے کافی عرصے تک دوری کی وجہ بتادی۔

اداکاری کرینہ کپور کی بڑی بہن کرشمہ کپور 1990 کے عشرے کی سپر ہٹ ہیروئنز میں سے ایک رہی ہیں جن کی اداکاری اور رقص کو مداح آج بھی یاد کرتے ہیں۔

انہوں نے راجا ہندوستانی، دل تو پاگل ہے، آتش، انداز اپنا اپنا، گوپی کشن، جوڑی نمبر 1، جڑواں، ہم ساتھ ساتھ ہیں، جانور، دلہن ہم لے جائیں گے، شکتی، میرے جیون ساتھی اور رشتے سمیت کئی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

کرشمہ کپور نے 2006 میں بطور لیڈ کردار فلم میرے جیون ساتھی میں کام کیا تھا، جس کے بعد وہ اب 2024 کے آغاز میں فلم مرڈر مبارک میں نظر آئیں۔

تقریباً 18 برس شوبز کی رنگینیوں سے دور رہنے والی کرشمہ کپور نے اپنی اس دوری کی وجہ بھی بتادی اور کہا کہ میرے چھوٹے بچے تھے۔

اپنے انٹرویو کے دوران کرشمہ کپور نے کہا کہ “میں نے لائم لائٹ سے دور رہنے کا انتخاب کیا، میرے بچے چھوٹے تھے اور بطور ماں میرے لیے یہ اہم تھا کہ میں ان لمحات کو کھونا نہیں چاہتی تھی۔ یہ ایک ایسا انتخاب ہے جو ہر فرد کو کرنا ہوتا ہے اور یہ میرا انتخاب تھا۔”

اپنا تبصرہ لکھیں