کرم میں پائیدار امن کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں:علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ کرم میں پائیدار امن اور لوگوں کی مشکلات کے مستقل حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان وزیراعلیٰ نے بتایاکہ کرم سے 147 افراد کو ایئرٹرانسپورٹ دی گئی، گزشتہ 2 روز میں 200 افراد کو ایئرلفٹ کیا جاچکا ہے۔ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق ہیلی کاپٹر کی 7 پروازوں سے 6 کروڑ روپے سے زیادہ کی دوائیں کرم بھیجی گئیں۔

ترجمان کے مطابق پشاور سے ہیلی کاپٹر کی پہلی پرواز سے 15 افراد کو پاراچنار منتقل کیا گیا جبکہ 3 ہیلی کاپٹر پروازوں سے 87 افراد کو ٹل منتقل کیا گیا۔ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق ٹل سے 15 افراد کو پاراچنار منتقل کیا گیا، پاراچنار سے 30 افراد کو پشاور منتقل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں