کمل ہاسن نے رجنی کانت کے ساتھ 40 سال کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

بالی ووڈ اور ساؤتھ کی فلموں کے معروف اداکار کمل ہاسن نے 40 سال کے دوران 73 سالہ سپر اسٹار رجنی کانت کے ساتھ کبھی کام نہیں کیا، اس حوالے سے حال ہی میں جب کمل ہاسن سے دونوں کے اکٹھے کام نہ کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ ہم نے بہت سی فلموں میں اکٹھے کام کیا ہے۔

کمل ہاسن اور رجنی کانت تامل فلم انڈسٹری کے دو بڑے سپر اسٹارز ہیں اور دونوں نے 16 فلموں میں اکٹھے کام کیا جن میں اپوروا راگنگال، اوال اپادتھن، 16 ویاتھینیل سمیت کئی فلمیں شامل ہیں جبکہ یہ دونوں آخری بار ہندی فلم گرفتار (1985) میں اکٹھے نظر آئے، اس فلم میں انکے ساتھ امیتابھ بچن بھی تھے۔

69 سالہ کمل ہاسن کے مطابق 1985 کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ اکٹھے کام نہیں کریں گے، ہم دونوں ایک دوسرے کے حریف نہیں ہیں۔ ہم دونوں کے استاد بھی ایک ہیں (تامل فلمساز کے بالا چندر)۔ کسی بھی دوسری جگہ کے برخلاف یہاں ہم دونوں میں کھلا مقابلہ ہے، تاہم حسد والا معاملہ نہیں اور دو مختلف راستے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا ہم دونوں نے کبھی ایک دوسرے کے خلاف توہین آمیز ریمارکس بھی نہیں دیے۔ ہم نے یہ کال اس وقت دی تھی جب ہم 20 سال کی عمروں کے تھے، ایسا نہیں کہ اب ہم بوڑھے یا عقلمند ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں