کملا ہیرس کا اسرائیل سے متعلق بیان توہین آمیز ہے، ٹرمپ

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکا کے سابق صدر اور دوسری بار صدارت کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات فلوریڈا میں ٹرمپ کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے وفد اگلے ہفتے روم جائےگا۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی نائب صدر اور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کاملا ہیرس کا اسرائیل سے متعلق بیان توہین آمیز ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات میں کاملا ہیرس نے غزہ میں اموات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا اور واضح کیا تھا کہ غزہ کی صورتحال پر خاموش نہیں رہیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں