پاکستانی نژاد محمداسحاق ،ندیم اکبر اورٹم اقبال نے اپنی رائڈنگ سے الیکشن جیتنے کے بعدکنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا نے اپنے آفیشل امیدوار نامزد کر دیاہے.
کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا نے پاکستانی نژاد ندیم اکبر کو ’برلنگٹن نارتھ ملٹن ویسٹ‘ کے انتخابی حلقے سے آئندہ فیڈرل الیکشن میں اپنا آفیشل امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ اسی طرح پاکستانی نژادمحمداسحاق ’مسی ساگاسینٹر‘ کے انتخابی حلقے سے کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا کے آفیشل نامزد امیدوار ہیں۔ ٹم اقبال بھی برامپٹن چنگواکپسی پارک سے کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا کے آفیشل نامزد امیدوار ہیں.ٹم اقبال نے اپنی کامیابی کو اپنے حلقے کی کامیابی قراردیاہے.
ندیم اکبر کنزرویٹو پارٹی کے سرگرم ممبر ہیں اور اسی پارٹی کے پلیٹ فارم سے گزشتہ الیکشن میں حصہ لے چکے ہیں۔ ندیم اکبر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری یہ کامیابی اپنے سپورٹرز کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھی، میں کمیونٹی کی نمائندگی کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ اگلے فیڈرل الیکشن میں کنزرویٹو پارٹی بھاری اکثریت سے جیتے گی۔ ندیم اکبر تیسرے امیدوار ہیں جنہیں کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا کا ٹکٹ ملا ہے. اس سے قبل دو پاکستانی نژاد محمد اسحٰق اور ٹم اقبال اپنے حلقوں سے امیدوار نامزد ہو چکے ہیں۔
کنزرویٹو ممبر پارلیمنٹ کےامیدوارمحمداسحاق اورندیم اکبر نے ٹم اقبال کو برامپٹن چنگواکپسی پارک کا کنزرویٹو امیدوار بننے پر دلی مبارکباددی ہے.
محمداسحاق کاکہنا تھادوستوں آپ کی بروقت مدد کا بہت بہت شکریہ، آپ کی مدد کے بغیر یہ یقینی طور پر ممکن نہیں تھا۔مسی ساگا سینٹر میں آپ کا اگلا کنزرویٹو ممبر پارلیمنٹ بننے کے لیے امیدوار ہوں۔