کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچ گئی

کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 30 رنز سے شکست، فہیم اشرف آل راؤنڈ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار

لاہور: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائٹڈ کو شکست دے کر پی ایس ایل کے فائنل کیلۓ کوالیفائی کر لیا۔قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو کوئٹہ کے ہاتھوں30 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔کوئیٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بناۓ۔ چندی مل نے تین چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 48 رنز ناٹ آؤٹ بناۓ اور ٹاپ سکورر رہے۔فہیم اشرف نے تین چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 45 اور فن ایلن نے 46:رنز بناۓ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے سلمان ارشاد اور دوارشس نے دو دو جبکہ جیمز نیشم اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 19.4 اوورز میں 179رنز پر آل آؤٹ ہو گئی ۔ صاحبزادہ فرحان نے 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 52 رنز، ریسی ڈوسن نے 35، سلمان آغا نے 44 رنز بناۓ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے عثمان طارق نے تین کھلاڑیوں کو پویلیئن کی راہ دکھائی جبکہ محمد عامر،فہیم اشرف اور محمد وسیم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

آل راؤنڈ پرفارمنس پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فہیم اشرف کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا انہوں نے میچ میں 45 رنز بناۓ اور دو وکٹیں حاصل کیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کل 22 مئی کو ہونے والے میچ کی ونر ٹیم کے ساتھ 23 مئی کو دوسرے ایلیمینیٹر میں کھیلے گی۔ پی ایس ایل کی دوسری فائینلسٹ ٹیم کا فیصلہ 23 مئی کو دوسرے ایلیمینیٹر میں ہو گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں