کولمبیا میں صدارتی امیدوار میگوئل اوریبے پر قاتلانہ حملہ، حالت تشویشناک

بگوٹا(نیٹ نیوز) کولمبیا کے صدارتی امیدوار میگوئل اوریبے پر ایک عوامی ریلی کے دوران قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے ہیں اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، واقعے میں فائرنگ کی گئی جس کے بعد ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس اور سیکیورٹی اہلکار واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ حملے کے محرکات اور ملزمان کو جلد از جلد سامنے لایا جا سکے۔

میگوئل اوریبے کولمبیا کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم شخصیت ہیں۔ ان کی والدہ ڈیانا ٹربے ایک معروف صحافی تھیں جنہیں 1991 میں بدنام زمانہ منشیات اسمگلر پابلو ایسکوبار نے اغوا کیا تھا اور ریسکیو آپریشن کے دوران وہ جان بحق ہو گئیں تھیں۔

کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے اس حملے کی سخت مذمت کی ہے اور ایکس (ٹوئٹر) پر میگوئل اوریبے کے اہل خانہ سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تشویش ناک اس واقعے سے ملک میں سیاسی تشدد کی روک تھام کیلئےاقدامات کی ضرورت مزید بڑھ گئی ہے۔بین الاقوامی برادری نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کولمبیا میں پرامن انتخابات اور سیاسی رواداری کیلئےحمایت کا اعادہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں