کولکتہ زیادتی قتل کیس: متاثرہ ڈاکٹر پر موت سے پہلے تشددپوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف

کولکتہ: بھارت کے مغرب بنگال میں آر جی کار اسپتال کی نوجوان ڈاکٹر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔ بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں ایک سرکاری اسپتال میں خاتون ڈاکٹر کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا جس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق متاثرہ ڈاکٹر کے جسم پر بے شمار جگہوں پر چوٹ کے نشانات پائے گئے ہیں، رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ یہ چوٹیں اسے موت سے قبل دی گئی تھیں جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مزید کئی سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پوسٹ مارٹم کی تفصیلی رپورٹ میں متاثرہ کے ساتھ کی گئی انتہائی خوفناک بربریت کا انکشاف ہوا ہے، رپورٹ سے اس بات کی تصدیق بھئ ہوگئی کہ متاثرہ ڈاکٹر کو تشدد اور جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا، متاثرہ کے جسم پر 14 سے زائد زخموں کے نشانات تھے۔رپورٹ کے مطابق متاثرہ ڈاکٹر کے سر، دونوں گالوں، ہونٹوں، ناک، دائیں جبڑے، ٹھوڑی، گردن، بائیں ہاتھ، کندھے، گھٹنے اور ٹخنے پر چوٹیں پائی گئیں۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جسم کے کئی حصوں میں خون کے لوتھڑے جمنے کے ساتھ ساتھ پھیپھڑوں سے خون بہنے کا ثبوت ملا ہے، چوٹوں کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ متاثرہ کو موت سے پہلے ہی وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں متاثرہ کی آنکھوں میں شیشے کے ٹکڑے پائے جانے اور زخم کی نشاندہی سامنے آئی تھیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں