اسلام آباد (نامہ نگار) — وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے ذیلی ادارے اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) نے کویت کی جانب سے ویزا پالیسی کی بحالی کے بعد پاکستانی شہریوں کے لیے خلیجی ملک میں نئی نوکریوں کی درخواستیں کھول دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق او ای سی کا کہنا ہے کہ کویت پاکستانی ہنر مند افرادی قوت اور مختلف صنعتوں میں تجربہ رکھنے والے ورکرز کی خدمات حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ یہ اقدام نوکری کے متلاشی پاکستانیوں کے لیے کویت کی بڑھتی ہوئی لیبر مارکیٹ میں شامل ہونے کا ایک اہم موقع ہے۔
ویئر ہاؤس سپروائزر کی آسامی کیلئےامیدوار کی عمر 35 سال سے کم، ڈپلومہ یا بیچلر ڈگری یافتہ اور انگریزی میں بات چیت کی مضبوط مہارت ہونی چاہیے۔ اس کے ساتھ کسٹمر سروس کی عمدہ صلاحیتیں اور ریٹیل ویئر ہاؤس آپریشنز میں 3 تا 5 سال کا تجربہ بھی ضروری ہے۔
“درخواست دینے کا طریقہ”
او ای سی کے آفیشل جاب پورٹل پر جائیں.
مطلوبہ پوزیشن منتخب کریں.
آن لائن فارم پُر کریں.
500 روپے کا بینک چالان جمع کریں.
چالان رسید کے ساتھ مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کریں.
درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اگست 2025 ہے.
دیگر دستیاب آسامیوں میں ویئر ہاؤس کوآرڈینیٹر، ویئر ہاؤس مین، کارپینٹر، غیر ہنر مند مزدور، اسسٹنٹ فرنیچر انسٹالر، ڈرائیور و کورئیر، لاجسٹکس اور ڈیلیوری کے شعبے شامل ہیں۔

