کھڑے ہونے کا انداز آپ کی پوشیدہ شخصیت سے متعلق کیا کہتا ہے؟

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ’پرسنالٹی ٹیسٹ‘ کے تحت آپ کی ’اسٹینڈنگ پوزیشن‘ یعنی کھڑے ہونے کے انداز سے بھی شخصیت اور خصوصیات کو جانچا جا سکتا ہے؟

آپ ٹانگوں میں فاصلہ رکھ کر کھڑے ہوتے ہیں یا سمٹ کر؟ ایک ٹانگ آگے کی جانب بڑھا کر ٹانگوں کو کراس کر کے کھڑے ہوتے ہیں یا سیدھے؟ بس اسی انداز سے آپ کی پوشیدہ شخصیت اور خصوصیات سمیت برتاؤ، مزاج، طاقتوں، کمزوریوں، زندگی کے نقطۂ نظر، کیریئر اور تعلقات سے متعلق دریافت کیا جا سکتا ہے۔

’اسٹینڈنگ پوزیشن‘ آپ کی شخصیت کے بارے میں بہت کچھ بتا سکتی ہے، باڈی لینگویج اور شخصیت کی تشخیص کے ماہرین نے دہائیوں کے تجربے سے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ جسمانی سادہ اشاروں، جیسے کہ ہم کیسے کھڑے ہیں ہوتے ہیں؟ سے بہت کچھ معلوم کیا جا سکتا ہے۔

غیر ملکی ویب سائٹ ’جاگرن جوش‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق درج ذیل معلومات تحقیق سے ثابت کردہ ہیں جن میں ماہرین کی رائے بھی شامل ہے۔

سیدھی ٹانگے کر کے کھڑے ہونے والے افراد اور ان کی شخصیت:
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص متوازی (Parallel) ٹانگوں کے ساتھ کھڑا ہے تو اس کا کردار اس کے اختیار میں ہوتا ہے، یہ پوزیشن محترم انسان کی عکاسی کرتی ہے۔

ایسے افراد دوسروں کی بات کو اہمیت دیتے ہیں اور توجہ سے سنتے ہیں، ایسے افراد کو اکثر اچھا سننے والا سمجھا جاتا ہے۔

متوازی ٹانگوں کے ساتھ کھڑے ہونے والے افراد خود اعتماد اور حقائق پسند ہوتے ہیں، یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ متوازی ٹانگوں کے ساتھ کھڑے ہونے والے افراد کسی موضوع پر غیر جانبدارانہ مؤقف رکھتے ہیں اور زیرِ بحث موضوع میں کوئی مضبوط جذبات یا شرکت کا ارادہ نہیں کرتے۔

متوازی ٹانگوں کے ساتھ کھڑی ہونے والی خواتین مستقبل کے بارے میں دوسری عورتوں سے بات کرنا پسند نہیں کرتیں۔

ٹانگوں میں معمولی فاصلہ رکھ کر کھڑے ہونا:
اگرکوئی شخص ٹانگوں کے درمیان معمولی فاصلہ رکھ کھڑا ہوتا ہے تو اس کی شخصیت بااختیار اور کمانڈنگ ہونے کے رجحان کی عکاسی کرتی ہے۔

ایسے افراد اعتماد اور مضبوطی کا اظہار کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح سے کھڑے ہونے والے مرد یہ ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ مضبوط اور باعتماد ہیں، خواتین بھی طاقت اور غلبے کی نشاندہی کرنے کے لیے اس طرح کھڑی ہوتی ہیں۔

ایک ٹانگ کو آگے (ٹانگوں کو کراس) کر کے کھڑے ہونا:
ایک ٹانگ آگے بڑھا کر کھڑے ہونے والے فرد کی شخصیت پرسکون اور مطمئن ہوتی ہے، ایک ٹانگ آگے کر کے کھڑا ہونے والا شخص اپنے جذبات اور احساسات کے بے تکلف اظہار سے پہچانا جاتا ہے۔

ٹانگیں کراس کر کے کھڑا ہونا دلچسپی یا کشش کی بھی عکاسی کرتا ہے، یہاں تک کہ حیرت انگیز طور پر اگر کوئی شخص کسی گروپ میں کھڑا ہو تو وہ اپنے پیروں کو اس شخص کی طرف اشارہ کرتا ہے جسے وہ سب سے زیادہ دلچسپ سمجھتا ہے یا اپنی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں