کیلگری:انٹرنیشنل فلم فیسٹیول18 ستمبر سے 29 ستمبرتک جاری رہے گا

کینیڈا: کیلگری میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2024: کے 25 سالہ جشن کا آغاز اس سے مقامی فلمی صنعت کو فروغ ملے گا .انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز ہو گیا جو 18 ستمبر سے 29 ستمبرتک جاری رہے گا اس سال فیسٹیول نے اپنے 25 سال مکمل ہونے کا جشن مناتے ہوئے مقامی اور بین الاقوامی فلم سازوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ہے، جہاں مختلف نوعیت کی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔

فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں مقامی فلمی صنعت کو فروغ دینے کے لیے البرٹا حکومت کی طرف سے مالی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ امداد فلم سازوں اور اسٹوڈیوز کے لیے دی گئی ہے تاکہ وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں۔ اس موقع پر مختلف فلموں کے ریڈ کارپٹ ایونٹس بھی منعقد کیے گئے، جن میں فلمی دنیا کے مشہور ہدایتکار اور فنکار شریک ہوئے.

فیسٹیول میں پیش کی جانے والی قابل ذکر فلموں میں “Goddess of Slide” اور “Singing Back the Buffalo” شامل ہیں، جو کیلگری کے ثقافتی ورثے اور انسانی حقوق جیسے اہم موضوعات پر روشنی ڈالتی ہیں۔ اس کے علاوہ، “Alberta Spirit Shorts” کے نام سے 12 مختصر فلمیں بھی پیش کی جائیں گی، جو مقامی فلم سازوں کی تخلیقی صلاحیتوں کا نمونہ ہیں .

یہ فیسٹیول نہ صرف فلم بینوں بلکہ نئی نسل کے فلم سازوں کے لیے بھی ایک سنہری موقع ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں اور بین الاقوامی سطح پر اپنے کام کو متعارف کرا سکیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں