کیلیفورنیا: امریکی اداکار راب رائنر اور اہلیہ مشیل رائنر کی گھر سے لاشیں برآمد

کیلیفورنیا(شوبزڈیسک)امریکی اداکار اور ہدایتکار راب رائنر اور ان کی اہلیہ مشیل رائنر کی گھر سے لاشیں برآمد ہو گئی ہیں۔ پولیس حکام نے دوہرے قتل کے طور پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

راب رائنر کے خاندان کا ایک فرد آج ان کے گھر گیا، جہاں دونوں کو مردہ پایا گیا۔ اہلِ خانہ نے تصدیق کی کہ 78 سالہ اداکار اور ان کی اہلیہ انتقال کر چکے ہیں، تاہم موت کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ گھر سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں پولیس تحقیق کے بعد راب رائنر اور مشیل رائنر کے نام سے شناخت کر لیا۔