کینیڈا اور میکسیکو پر امریکہ کی جانب سے ٹیرف کا نفاذ 2 اپریل تک موخر

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی) امریکی صدر نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دئیے ، کینیڈا ور اور میکسیکو پر ٹریف کا نفاذ ایک ماہ کیلئے موخر کر دیا ۔

صدر ٹرمپ نے یہ ایگزیکٹو آرڈر میکسیکو کے صدر کے ساتھ بات چیت اور کینیڈین حکام کے ساتھ انتظامیہ کی بات چیت کے بعد جاری کیا۔امریکی صدر ٹرمپ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میکسیکو اور کینیڈا پر محصولات 2 اپریل تک ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

2 اپریل امریکی تاریخ کا ایک اہم دن ہوگا۔ کینیڈا اور بھارت ہماری مصنوعات پر سب سے زیادہ ٹیکس عائد کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے یوکرین کی مدد کیلئے اربوں ڈالر دیے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ جلد ہی طے پا جائے۔

چینی صدر کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں اور امید کرتے ہیں کہ چین کے ساتھ معاملات حل ہو جائیں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے افغانستان کو نقصان اٹھانا پڑا، وہ سعودی عرب اور روس کے ساتھ تجارتی معاہدہ چاہتے ہیں اور وہ ممالک جو اپنی فوجوں پر مناسب خرچ نہیں کر رہے ہیں وہ دفاع کے مستحق نہیں ہیں۔

دوسری جانب کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا میں تمام انتقامی اقدامات اس وقت تک برقرار رہیں گے جب تک کہ امریکہ اپنے محصولات کو مکمل طور پر واپس نہیں لے لیتا۔یاد رہے کہ امریکی صدر نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ وہ میکسیکو اور کینیڈا پر 25 فیصد اور چین پر 10 فیصد محصولات عائد کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں