وینکوور (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ کینیڈا کے پاس دنیا کی ضرورت کا سامان موجود ہے اور ہم اسے مزید برآمد کرنے کیلئےتیار ہیں۔ وینکوور کی بندرگاہ پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کینیڈین مصنوعات کو بین الاقوامی منڈیوں تک زیادہ مؤثر انداز میں پہنچانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت تجارتی شراکت داریوں کو مضبوط اور متنوع بنانے پر کام کر رہی ہے تاکہ ملکی صنعتوں اور کارکنوں کو وہ تمام وسائل فراہم کیے جا سکیں جو بڑھتی ہوئی عالمی طلب کو پورا کرنے کیلئےضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ کینیڈا کی معیشت کو مزید مضبوط بنائے گا اور عالمی منڈی میں ملک کا مقام بہتر کرے گا۔

