“کینیڈا فرسٹ” کنزرویٹیوز! آمر حکمرانوں کی مالی معاونت بند کریں گے:محمداسحاق

اونٹاریو(اشرف خان لودھی سے)”آئیے، سب سےپہلے کینیڈا کو تعمیر کریں!”کینیڈا فرسٹ کنزرویٹیوز آمر حکمرانوں کی مالی معاونت بند کریں گے اور کینیڈین عوام میں سرمایہ کاری شروع کریں گے۔غیروں کو دی جانیوالی امداد کو یہاں اپنے لوگوں کیلئے روزگار میں بدلیں گے۔”ان خیالات کااظہار کنزرویٹیوجماعت کیلئے مسی ساگاسینٹرسے پاکستانی نژادامیدوارمحمداسحاق نے انتخابی مہم کے دوران لوگوں سے ملاقاتوں میں کیا۔

ایک اور دن، اور ایک اور شاندار موقع اپنے زبردست ٹیم کے ساتھ عوام سے ملاقات کا! ہم آپ کی بات سننے، آپ کے خدشات سمجھنے اور اپنا ویژن شیئر کرنے کیلئے میدان میں موجود ہیں. محمداسحاق نے مزیدکہاایک مضبوط معیشت، محفوظ گلیاں، اور ایسا کینیڈا جو سب کیلئےکام کرے۔

ہر گفتگو ہمیں اُس تبدیلی کے قریب لے جاتی ہے جس کی کینیڈین عوام کو ضرورت ہے۔
“آئیے، مِسی ساگا سینٹر! اسے اپنے نام کرتے ہیں!”

اپنا تبصرہ لکھیں