بریمپٹن(نمائندہ خصوصی) پچھلے ہفتے، وفاقی حکومت نے ٹورنٹو کیوبیک سٹی کاریڈور میں ایک جدید ہائی اسپیڈ ریل نیٹ ورک کے قیام کا اعلان کیا۔ یہ انقلابی منصوبہ، جسے “آلٹو” کا نام دیا گیا ہے، کینیڈا میں سفری سہولیات کو یکسر تبدیل کر دے گا اور بریمپٹن سمیت دیگر شہروں کے رہائشیوں کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔
منصوبے کی تفصیلات یوں ہیں.یہ 1000کلومیٹر طویل ریل نیٹ ورک 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ سکے گا اور درج ذیل اہم شہروں میں اسٹاپ رکھے گا.
✅ ٹورنٹو✅ پیٹربورو✅ اوٹاوا✅ مونٹریال✅ لاوال✅ تھری ریویئرس✅ کیوبیک سٹی
اس منصوبے کے تحت، ٹورنٹو سے مونٹریال کا سفر صرف تین گھنٹوں میں ممکن ہوگا۔
اس موقع پر ایم پی سونیا سدھو کا کہناتھا “آج کا اعلان ہماری کمیونٹی اور ملک کیلئے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ یہ ہائی اسپیڈ ریل نیٹ ورک نہ صرف سفری سہولت اور وقت میں کمی لائے گا بلکہ ہزاروں ملازمتوں کے مواقع پیدا کرے گا اور ہماری معیشت کو فروغ دے گا۔ یہ منصوبہ ہماری جدید انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے عزم کا ثبوت ہے جو تمام کینیڈینز کے فائدے کیلئےہے۔”
🔹 معاشی ترقی: یہ منصوبہ کینیڈا کی جی ڈی پی میں سالانہ 35 بلین ڈالر تک اضافے کا سبب بنے گا اور تعمیراتی مرحلے میں 51,000 ملازمتیں پیدا کرے گا۔
🔹 ماحولیاتی اثرات: الیکٹرک ہائی اسپیڈ ریل کینیڈا کو ماحولیاتی اہداف حاصل کرنے میں مدد دے گی اور کاربن کے اخراج کو کم کرے گی۔
🔹 بہتر سفری سہولت: بڑے اقتصادی مراکز کو جوڑ کر کاروباری اور ملازمت کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔
🔹 کمیونٹی ترقی: بہتر ٹرانسپورٹیشن کی بدولت سستی رہائش کی ترقی اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔
اس منصوبے کو “Cadence” کنسورشیم کے ذریعے ڈیزائن، تعمیر، مالی اعانت، آپریٹ اور مینٹین کیا جائے گا۔ یہ گروپ دنیا کے معروف ٹرانسپورٹیشن انفراسٹرکچر ماہرین پر مشتمل ہے جو “آلٹو” کے ساتھ مل کر اعلیٰ معیار کے ڈیزائن اور آپریشن کو یقینی بنائے گا۔
سونیا سدھو کا مزید کہنا تھا”یہ منصوبہ صرف سفری سہولت کا نہیں بلکہ ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کا ہے۔ ہائی اسپیڈ ریل میں سرمایہ کاری کرکے، ہم ایک زیادہ جُڑا ہوا، خوشحال، اور پائیدار کینیڈا تشکیل دے رہے ہیں۔”

