کینیڈا کی جانب سے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے 2.6 ملین ڈالر کی امداد

اوٹاوا (نمائندہ خصوصی) — کینیڈا نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان میں حالیہ شدید سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی کیلئے 2.6 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ اس امداد کے تحت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر شیلٹر، صاف پانی اور زندگی بچانے والی بنیادی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

وزارتِ بین الاقوامی ترقی کے مطابق یہ فنڈز براہِ راست مستند انسانی ہمدردی کے شراکت دار اداروں کے ذریعے استعمال کیے جائیں گے تاکہ لاکھوں متاثرہ افراد کو فوری سہولت فراہم کی جا سکے۔

اس موقع پر سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے بین الاقوامی ترقی اور رکنِ پارلیمنٹ برائے سرے سینٹر، رندیپ ایس سرائے نے کہا کہ”پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب نے لاکھوں افراد کو بے گھر کر دیا ہے۔ کینیڈا مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑا ہے اور ہم ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے تاکہ متاثرہ خاندان اپنی زندگیوں کو دوبارہ سنبھال سکیں۔”رندیپ ایس سرائے،عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں، اپنی کمیونٹی اور عالمی سطح پر انسانی خدمت کے اقدامات میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں