کینیڈا کے 157 ویں یومِ آزادی کے موقع پر ممبر پارلیمنٹ سونیا سدھو کی باربی کیو پارٹی

برامپٹن(اشرف خان لودھی سے)کینیڈا کے 157 ویں یومِ آزادی کے موقع پر ممبر پارلیمنٹ سونیا سدھو نے برامپٹن میں ایک خوشگوار باربی کیو پارٹی کا اہتمام کیا، جس میں مختلف مذاہب، ثقافتوں اور قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب میں وفاقی اور صوبائی ممبر پارلیمنٹ نے بھی شرکت کی .جن میں ممبرپارلیمنٹ اقراخالد، صدرٹریثری بورڈ شفقت علی، ممبرپارلیمنٹ روبی سہوتا، ممبرپارلیمنٹ محمداسلم رانا، ممبرپارلیمنٹ امندیپ سودھی،قیصرڈاراور حفظہ موسی شامل ہیں.

تقریب کی میزبان سونیاسدھو نےخطاب کرتے ہوئے کہا”کینیڈا ڈے صرف جشن نہیں، بلکہ ہم سب کی شمولیت، مساوات اور آزادی کی مشترکہ قدر کا دن ہے۔”آج مجھے یہ کہنے پر فخر ہے کہ تمام کمیونٹیز اپنی ذمہ داری بخوبی نبھا رہی ہیں۔ یہاں موجود سب لوگ — پاکستانی، بھارتی، سکھ، عیسائی، ہر نسل، ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے — کینیڈا میں ایک ساتھ جشن منا رہے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا”یہ باربی کیو تقریب عوام سے جڑنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ یہ چوتھی بار ہے کہ میں منتخب ہوئی ہوں، اور میں اس عظیم کمیونٹی پر فخر کرتی ہوں۔ ہمارے لوگ محنتی اور ذمہ دار ہیں۔”

رکنِ پارلیمنٹ سونیاسدھونے خاص طور پر پاکستانی کمیونٹی کا ذکر کرتے ہوئے کہا”آج یہاں پوری پاکستانی کمیونٹی موجود ہے۔ میں دل کی گہرائیوں سےاشرف لودھی آپ کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں کہ آپ ہمیں اتنی محبت دیتے ہیں، ہمیشہ ہماری تقریبات کو کور کرتے ہیں، اور ہمارا ساتھ دیتے ہیں۔”

تقریب میں گرمی کے باوجود عوام کی بھرپور شرکت نے حب الوطنی، اتحاد، اور باہمی محبت کے جذبے کو نمایاں کیا۔ رکن پارلیمنٹ نے تقریب کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا”یہ بہت گرم دن ہے، لیکن ماحول بہت شاندار ہے۔ میں یہاں موجود ہر فرد پر فخر کرتی ہوں۔”

ممبر پارلیمنٹ اقراء خالد (مسی ساگا-ایرِن ملز)اپنے خطاب میں سونیا سدھو کی قیادت اور عوامی خدمات کی تعریف کی۔انہوں نے کہا”آج میں یہاں اپنی دوست اور ساتھی سونیا سدھو کی تقریب میں موجود ہوں۔ انہوں نے ایک بہترین کمیونٹی تقریب کا انعقاد کیا ہے، جو کینیڈا کی اصل روح — اتحاد، خدمت اور شمولیت — کی نمائندگی کرتی ہے۔”

اقراء خالد نے کہا”ہم اپنی مارک کارنی حکومت کے ساتھ چاہتے ہیں کہ ہمارا کینیڈا ہمیشہ مضبوط، خودمختار اور ایک طاقتور معیشت کا حامل ملک بنے۔”انہوں نے مزید کہا”ہم اراکینِ پارلیمنٹ، شہریوں، صوبوں اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر ایک متحد، مستحکم اور خوشحال کینیڈا کی تعمیر کیلئے کوشاں ہیں۔ آج کی تقریب اسی جذبے کی عکاسی کرتی ہے۔”

روبی سہوتا نے، جو حال ہی میں سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے انسدادِ جرائم مقرر ہوئی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روبی سہوتا کہتی ہیں “میں آج یہاں سونیا سدھو کی تقریب میں شرکت کر کے بہت خوش ہوں۔ برامپٹن ساؤتھ کے بے شمار شہری یہاں موجود ہیں تاکہ ان کا شکریہ ادا کر سکیں — ان کی گزشتہ 10 برس کی نمائندگی، محنت اور عوامی خدمت کے لیے۔”

انہوں نے مزید کہا”سونیا سدھو نے ہمیشہ اپنی کمیونٹی کے لیے آواز اٹھائی۔ بار پارٹی کی ٹیم نے برامپٹن اور ملک بھر میں وہ تمام مسائل حل کرنے پر کام کیا ہے، جن کی نشاندہی آپ نے ہماری مہم کے دوران کی تھی۔”

روبی سہوتا نے اس موقع پر ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جلد دو بل پارلیمنٹ میں لا رہی ہے. مجرموں کیلئےسزاؤں کو سخت کیا جائے گا،ضمانت کا نظام مزید سخت بنایا جائے گا،پولیس کو جدید اختیارات دیے جائیں گے تاکہ مجرموں کو جلد گرفتار کیا جا سکے.

روبی سہوتا نے کہا”ہم اس مسئلے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ ہماری ٹیم بھرپور محنت کر رہی ہے، لیکن ہمیں آپ کے تعاون اور رائے کی ضرورت ہے تاکہ ہم مؤثر قانون سازی کر سکیں” ۔

ممبر پارلیمنٹ اسلم رانا نے کہا “یہ تقریب صرف ایک جشن نہیں بلکہ کینیڈا کی اصل روح کی عکاسی ہے — جہاں ہم سب رنگ، نسل، مذہب سے بالاتر ہو کر ایک پرچم تلے جمع ہوتے ہیں۔ سونیا سدھو کا یہ اقدام لائقِ تحسین ہے، جو ہر سال کمیونٹی کو جوڑنے کا ذریعہ بنتا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا”کینیڈا ایک ایسا ملک ہے جہاں تنوع کو طاقت سمجھا جاتا ہے، اور آج کی تقریب نے یہ بات خوبصورتی سے واضح کی۔”

اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئےممبرپارلیمنٹ امندیپ سودھی نےاپنے شرکت کو “کینیڈین وحدت اور شمولیت” کی بہترین مثال قرار دیا۔”کینیڈا ڈے ہمارے ملک کی کثیر الثقافتی شناخت، رواداری اور باہمی احترام کی علامت ہے۔ سونیا سدھو کی میزبانی میں منعقدہ یہ تقریب نہایت خوبصورت اور متحد کینیڈا کا عکس ہے۔”

“مجھے اس تقریب میں شامل ہو کر فخر محسوس ہوا، جہاں ہم نے مختلف کمیونٹیز کو ایک ساتھ آتے دیکھا۔ یہی کینیڈا کی اصل طاقت ہے۔”

اپنا تبصرہ لکھیں