کینیڈا کے نئے ہائی کمشنر طارق علی خان نے صدر آصف علی زرداری کو سفارتی اسناد پیش کر دیں

اسلام آباد (نامہ نگار) —کینیڈا کے نئے ہائی کمشنر برائے پاکستان طارق علی خان نے ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں۔

تقریب کے دوران طارق علی خان نے کینیڈا کی جانب سے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، تجارتی و اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے اور عوامی سطح پر روابط کو گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے بھی دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان، کینیڈا کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے پُرعزم ہے۔

کینیڈا کے نامزد ہائی کمشنر برائے پاکستان طارق علی خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں نئی ٹیم سے ملاقات کرنے، دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور تجارتی روابط میں بہتری کیلئےپُرجوش ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں