لبرل پارٹی سے تعلق رکھنے والے ممبرپارلیمنٹ شفقت علی نے پارلیمنٹ میں تقریرکرتے ہوئے ایک بارپھراس بارپرزوردیاکہ یہ وقت ہے کہ کینیڈافلسطین کوباقاعدہ ایک ریاست تسلیم کرے ۔اس جمعہ کے روزفلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اس دن کا مقصد فلسطینی عوام کی جدوجہد، ان کے حقوق، اور ان کے خودمختار ریاست کے قیام کی حمایت کا اظہار کرنا ہے۔ایک عرصہ سے فلسطینی عوام ریاست کے بغیرزندگی گزارنے پرمجبورہیں۔کینیڈابہت عرصہ سے دوریاستی حل کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔کینیڈانے 30سے پہلے سفارتی تعلقات کی ابتداکرتے ہوئے رام اللہ میں سفارتی مشنری دفتر قائم کیااوراسی طرح اٹاوامیں بھی فلسطین کاسفارتی مشنری کادفترقائم ہے ۔یہ وقت ہے کہ ہمیں اگلاقدم بڑھاناچاہئے اورسچ کے ساتھ کھڑے ہوناچاہئے ۔انسانی حقوق کا تحفظ اور تسلیم عالمی سطح پر بہت ضروری ہے۔فلسطین کوباقاعدہ ایک آزادریاست تسلیم کرناچاہئے ۔شکریہ!