کینیڈا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے وفاقی انتخابات میں صفر ووٹ حاصل کر کے تاریخ رقم کی۔ 45 سالہ فیلکس آنٹون ہیمل ٹورنٹو کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے 84 امیدواروں میں سے ایک تھے۔کینیڈا کی تاریخ میں وہ واحد وفاقی امیدوار ہیں جنہوں نے الیکشن میں کوئی ووٹ حاصل نہیں کیا۔ گفتگو کرتے ہوئے فیلکس آنٹون ہیمل نے کہا کہ جب میں نے نتیجہ دیکھا تو مجھے لگا کہ سب مجھے ووٹ نہ دینے پر متفق ہیں۔انہوں نے کہا کہ امیدوار کے طور پر اپنا نام اس وقت پیش کیا جب میرے دوست نے انتخابی اصلاحات ایڈوکیسی گروپ کے ساتھ کام کیا اور اس نے ہی مجھے اپروچ کیا۔ فیلکس آنٹون ہیمل کا کہنا ہے کہ میں تاریخ میں اپنے نام کو اس طرح لکھوانے کی توقع نہیں کر رہا تھا، میں ان لوگوں میں سے ہوں جن سے کسی بھی طرح سے کینیڈا کی تاریخ رقم کرنے کی توقع کی جاتی ہے۔سی بی سی نیوز کے مطابق ٹورنٹو سینٹ پال میں نہ رہنے کی وجہ سے فیلکس آنٹون ہیمل خود کو بھی ووٹ نہیں ڈال سکے اور انہوں نے تسلیم کیا کہ انہوں نے الیکشن مہم میں کوئی کوشش بھی نہیں کی۔
حالیہ خبریں
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days