لاس اینجلس / اوٹاوا (عالمی میڈیا رپورٹس)امریکی گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی جڑواں بچوں کی متوقع پیدائش اور منگنی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا گیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں یہ افواہیں سامنے آئیں کہ دونوں شخصیات نہ صرف منگنی کرچکی ہیں بلکہ جلد شادی کی منصوبہ بندی بھی کر رہی ہیں، تاہم قریبی ذرائع نے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جڑواں بچوں سے متعلق قیاس آرائیوں کا آغاز ایک وائرل سوشل میڈیا پوسٹ سے ہوا جو بعد ازاں غیر مصدقہ اور پیروڈی مواد ثابت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق کیٹی پیری کے حاملہ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
میڈیا اطلاعات کے مطابق دونوں کو مختلف مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا جس کے بعد ان کے تعلقات سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوئیں، تاہم شادی یا خاندان میں اضافے سے متعلق اطلاعات کی تاحال سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی۔

