گرل فرینڈ کو موبائل پاسورڈ بتانے سے بچنے کیلئے امریکی شہری سمندر میں کود پڑا

امریکا میں ایک شخص نے اپنی گرل فرینڈ اور پولیس کو موبائل فون کا پاسورڈ بتانے کے بجائے کشتی سے سمندر میں چھلانگ لگا دی۔

امریکی اخبار کے مطابق فلوریڈا میں ایک شخص نے گرل فرینڈ اور پولیس کو اپنے فون کا پاسورڈ بتانے سے بچنے کےلیے کشتی سے سمندر میں چھلان لگائی۔ پولیس کی جانب سے کشتی میں سوار شخص سے سوالات پوچھے گئے تھے، جس پر اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

نوجوان کے سمندر میں چھلانگ لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اے جے نامی شخص سے دو خاتون پولیس افسر مختلف سوالات کرتی ہیں اور ساتھ میں اس کی گرل فرینڈ بھی موجود ہے۔

تاہم پولیس افسران اور گرل فرینڈ کی جانب سے اس کے فون کا پاسورڈ معلوم کرنے کی کوشش کی گئی تو اے جے انہیں اپنے موبائل کا پاسورڈ بتانے کے بجائے سمندر میں کود گیا، بعد ازاں پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں