پاکستان پپلزپارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری محمد ریاض کے اعزاز میں پپلزپارٹی گریٹر مانچسٹر کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔انکی مانچسٹر آمد پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کر کے استقبال کیا گیا.
پاکستان پپلزپارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری محمد ریاض کے اعزاز میں پپلزپارٹی گریٹر مانچسٹر کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی جہاں انکی آمد پر آتش بازی کا شاندار اہتمام کیا گیا .تقریب میں پاکستان پپلزپارٹی گریٹر مانچسٹر کے صدر صالح کلیم و دیگر سینئر رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پپلزپارٹی کو برطانیہ میں متحد و منظم کرتے ہوئے تنظیم سازی کریں گے .
مقررین نے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کا جانشین قرار دیتے ہوئے مستقبل کا وزیراعظم قرار دیا گیا .مہمان خصوصی چوہدری محمد ریاض نے پپلزپارٹی گریٹرمانچسٹر کی سینئر قیادت پر اطمنان کا اظہار کیا .انھوں نے کہا کہ پپلزپارٹی کی قیادت میں پاکستان جلد معاشی مشکلات سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا.

