پاکستان کی سب سے خوبصورت فلم ”گلاس ورکر“ نے سنیما گھروں میں ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے۔ فلم نے صرف چند روز میں ڈھائی کروڑ روپے کا شاندار بزنس کرکے ریکارڈ قائم کردیا ہے۔جنگ سے تباہ حال ملک میں ”محبت“ کی دِل کو چھو لینے والی کہانی کو ہر عمر کے لوگ پسند کر رہے ہیں۔پہلے ویک اینڈ کی طرح دوسرے ہفتے بھی سنیما گھروں میں فلم دیکھنے والوں کا رَش نظر آیا۔
سنیما کی بحالی کےلیے خدا کےلیے، بول، طیفا اِن ٹربل، دی لیجنڈ آف مولا جٹ اور ڈونکی کنگ جیسی کئی مشہور اور شاہکار فلمیں پیش کیجاچکی ہیں، جنہوں نے ناظرین میں بےانتہا مقبولیت حاصل کی ہے۔