استور: گلگت بلتستان میں مارخور کی ٹرافی ہنٹنگ ہوئی جس میں 83 ہزار 5 سو ڈالر میں مارخور کا شکار کیا گیا۔گلگت کے ضلع استور میں مارخور کی ٹرافی ہنٹنگ منعقد کی گئی۔ اسپینش شکاری نے 83500 امریکی ڈالرز فیس دے کر شکار کیا۔
محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ رواں موسم میں تیسرے استور مارخور کا شکار کیا گیا۔اس سے قبل گزشتہ سال 12 دسمبر کو گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو میں اٹلی کے شہری نے سیزن کا پہلا مارخور شکار کیا گیا تھا۔ اٹلی کے شہری کارلوپاسکو نے 85 ہزار امریکی ڈالر فیس دے کر مارخور شکار کیا۔
محکمہ جنگلی حیات کا کہنا تھا کہ شکار فیس کی 80 فیصد رقم مقامی آبادی اور 20 فیصد رقم حکومت کو دی جائے گی۔سال 2019 مارچ میں بھی استور میں امریکی شہری نے 90 ہزار ڈالر فیس دے کر مارخور شکار کیا تھا۔