گنڈاپور کی عمران خان سے ملاقات،صوبائی اسمبلی کےاسپیکر کیخلاف کارروائی کا امکان

راولپنڈی(نامہ نگار)بانی پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ملاقات کے بعد صوبائی کابینہ میں ردوبدل اور اسپیکر کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے آج اڈیالہ جیل راولپنڈی میں اڑھائی گھنٹے ملاقات کی.ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کو اختیار دے دیا۔وزیراعلی کی ہدایت پر اسپیکر کے خلاف اسمبلی میں عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد اسپیکر کو عہدے سے ہٹانے کیلئے گورنر کو خط لکھنے کی توقع ہے۔

پی ٹی آئی رہنما عظم سواتی نے اسپیکر کے خلاف کرپشن کے سنگین الزامات عائد کیے تھے، وزیر اعلی خیبرپختونخوا کو کابینہ میں بھی ردو بدل کا اختیار دے دیا گیا، 4 سے 5 وزراء و مشیران کو کابینہ سے نکالے جانے کا امکان ہے۔

پی ٹی آئی کی انٹرنل احتساب کمیٹی نے 4 سے 5 کابینہ ممبران کے خلاف مبینہ کرپشن کی رپورٹ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو پیش کی تھی، جو عمران خان کو بھی پیش کردی گئی، جس کی بنیاد پر وزیراعلی کابینہ میں ردوبدل کریں گے۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور ان کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے اسی سلسلہ میں اڈیالہ جیل میں عمران خان سے اڈیالہ جیل میں طویل ملاقات کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں