گوجرانوالہ: چلتی بس کے ڈرائیور کا دل کا دورہ، حادثے میں 11 افراد زخمی

گوجرانوالہ(نامہ نگار)گوجرانوالہ کے علاقے ساروکی کے قریب چلتی بس کے ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا، جس کے باعث بس بے قابو ہو کر دوسری بس سے ٹکرا گئی۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے، جن میں یونیورسٹی کی طالبات اور عملے کے افراد شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کی اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔