گولڈ کوسٹ:ایران ویمن فٹبال ٹیم کا ایرانی افواج کو خراجِ تحسین

گولڈ کوسٹ (اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ میں ایران کی خواتین فٹبال ٹیم کی کھلاڑیوں نے ایرانی مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف میچ سے پہلے ایرانی قومی ترانے کے دوران خواتین فٹبالرز نے اپنی مسلح افواج کو سیلیوٹ کیا۔ترانے کے اختتام پر شائقین نے بھرپور تالیاں بجا کر ایرانی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور اس خراجِ تحسین کو سراہا۔