ہاؤس آف کامنز” کیلئے پاکستانیوں کی کثیرتعدادانتخابی دنگل کاحصہ بن گئی

اونٹاریو:”ہاؤس آف کامنز”میں حکومت کی تشکیل کیلئے وفاقی انتخابات 2025 آج سے ایڈوانس پولنگ سے شروع ہورہے ہیں جس میں بہت سی سیاسی جماعتیں اپنے اپنے امیدواروں کی حمایت کررہی ہیں ۔ان میں حکمران جماعت لبرل پارٹی آف کینیڈا سمیت دیگراپوزیشن جماعتوں کے امیدواربھی پنجہ آزمائی کررہے ہیں ۔ان میں سینٹرسٹ، پروگریسیو کنزرویٹو پارٹی (PC)،نیو ڈیموکریٹک پارٹی (NDP)،گرین پارٹی آف کینیڈااورپیپلز پارٹی آف کینیڈا (PPC)شامل ہیں۔ان امیدواروں میں ایک بڑی تعدادپاکستانی نژادامیدواروں کی بھی ہے ۔
وفاقی انتخابات 2025میں حصہ لینے والے پاکستانی نژادامیدواروں کی فہرست درج ذیل ہے۔

“سلمیٰ زاہد “لبرل پارٹی آف کینیڈا کی طرف سے اسکاربرو سینٹر؍ ڈان ویلی کے حلقے سے انتخاب لڑرہی ہیں.
“اقراء خالد “لبرل پارٹی آف کینیڈا کیلئےمسی ساگا؍ ایرن ملزسے وفاقی امیدوار ہیں.
“فیصل علی” سینٹرسٹ کے ٹکٹ پر ایجیکس سے انتخاب لڑرہے ہیں.
“غزل امام” سینٹرسٹ کی امیدوار ہیں اور اوشاوا ؍بومن ول سے انتخاب لڑرہی ہیں.
“زینب رانا” سینٹرسٹ کی امیدوار ہیں اور پیکرنگ کے حلقے سے انتخاب میں حصہ لے رہی ہیں.
“نعمان میاں” سینٹرسٹ کے امیدوار کے طورپر وِٹبی سے امیدوار ہیں.
“مجید جواری” لبرل پارٹی آف کینیڈا کی نشست پر رچمنڈ ہل سے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں.
“آفتاب قریشی” مارکھم ؍تھورن ہل کے علاقہ سے انتخابی امیدوار ہیں.
“سمیر قریشی” نیو ڈیموکریٹک پارٹی (NDP)کی جانب سے مارکھم؍ تھورن ہل سے الیکشن لڑرہے ہیں.
“عامر ہارٹ” پیپلز پارٹی آف کینیڈا (PPC) کی طرف سےتھورن ہل کے حلقے میں الیکشن لڑرہے ہیں.
“پال چینگ” لبرل پارٹی آف کینیڈاکے امیدوار ہیں اور مارکھم؍ یونین وِل کے حلقے سے امیدوار ہیں.
“علی بہمن” نیو ڈیموکریٹک پارٹی (NDP)کے امیدوار کے طورپر وون؍ ووڈبریج سے الیکشن لڑرہے ہیں.
“فاطمہ شعبان” نیو ڈیموکریٹک پارٹی (NDP)کی سیٹ پر اسکاربرو ساؤتھ سے انتخاب کاحصہ ہیں.
“عمران خان” سینٹرسٹ کے امیدوار ہیں جو اسکاربرو ساؤتھ سے انتخاب کاحصہ ہیں.
“آمنہ بھائیات” آزاد امیدوار کی حیثیت سے اسکاربرو ووبرن سے انتخابات کاحصہ ہیں.
“ایوب سپرا” بھی آزاد امیدوارکی حیثیت سے اسکاربرو ووبرن سے انتخابی مہم کاحصہ ہیں.
“نائلہ سعید “نیو ڈیموکریٹک پارٹی (NDP)کی امیدوار کے طورپر ڈان ویلی سے الیکشن لڑرہی ہیں.
“بحیرہ عبدالسلام” آزاد امیدوار کے طورپربنگالی، ڈان ویلی ویسٹ سے امیدوار ہیں.
“احمد حسین” لبرل پارٹی آف کینیڈا کی طرف سے ایٹو بیکو یارک ساؤتھ سے امیدوار ہیں.
“طٰہٰ نذیر” سینٹرسٹ کی طرف سے برامپٹن سینٹرسے امیدوار ہیں.
“شفقت علی” لبرل پارٹی آف کینیڈاکی طرف سے برامپٹن؍ چنگیکوزی سے امیدوار ہیں.
“ٹم اقبال” پروگریسیو کنزرویٹو پارٹی (PC)کی طرف سے برامپٹن ؍ چنگیکوزی سے امیدوار ہیں.
“حفیظ منیب احمد” سینٹرسٹ کی طرف سے برامپٹن؍ چنگیکوزی سے امیدوار ہیں.
“عبدالصد سبطین کسانہ” سینٹرسٹ کی طرف سے برامپٹن ایسٹ سے امیدوار ہیں.
“روبی زمان” نیو ڈیموکریٹک پارٹی (NDP)کی طرف سے برامپٹن ایسٹ کے حلقے سے الیکشن لڑرہی ہیں.
“ضیغم جاوید” نیو ڈیموکریٹک پارٹی (NDP)کی طرف سے برامپٹن ویسٹ کیلئے امیدوار ہیں.
“سمیرا خان” گرین پارٹی آف کینیڈا کی طرف سے برامپٹن ویسٹ کیلئے امیدوار ہیں.
“خواجہ عامر حسن”سینٹرسٹ کی طرف سے برامپٹن ویسٹ سے امیدوار ہیں.
فلسطینی نژادکینیڈین”فارس آل سعود” لبرل پارٹی آف کینیڈا کے امیدوار کی حیثیت سےمسی ساگا سینٹرسے امیدوار ہیں.
“محمد اسحاق” پروگریسیو کنزرویٹو پارٹی (PC)کی طرف سے مسی ساگا سینٹرکے حلقہ سے انتخاب لڑرہے ہیں.
“خاور حسین” نیو ڈیموکریٹک پارٹی (NDP) کی نشست سےمسی ساگا ایسٹ کیلئے امیدوار ہیں.
“میلاد میکل” پروگریسیو کنزرویٹو پارٹی (PC)کے امیدوار ہیں اور مسی ساگا ایرن ملز سے انتخاب لڑرہے ہیں.
“احاب مصطفی” نیو ڈیموکریٹک پارٹی (NDP) کی طرف سےمسی ساگا ایرن ملزسے انتخاب کاحصہ ہیں.
“سلیمان خان” گرین پارٹی آف کینیڈا کی طرف سے مسی ساگا ایرن ملزسے امیدوار ہیں.
“فہد راؤ” پیپلز پارٹی آف کینیڈا (PPC)کے امیدوار ہیں اور مسی ساگا لیک شورسے امیدوار ہیں.
“بشریٰ اصغر” نیو ڈیموکریٹک پارٹی (NDP)کے امیدوار کے طورپر مسی ساگا اسٹریٹس ویل سے انتخاب لڑرہی ہیں.
“ندیم اکبر” پروگریسیو کنزرویٹو پارٹی (PC)کے امیدوار کے طورپر برلنگٹن ؍ ملٹن سے انتخاب لڑرہے ہیں.
“نوید احمد ” برلنگٹن؍ ملٹن سے انتخابی عمل کاحصہ ہیں.
“محمد ریاض صاحی” نیو ڈیموکریٹک پارٹی (NDP)کی طرف سے ملٹن ایسٹ کیلئے امیدوار ہیں.
“شہباز محمود خان” آزاد امیدوار کے طورپرملٹن ایسٹ سے انتخاب کاحصہ ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں