ہائی کمشنر محمد سلیم کی اوپن ٹورنٹو کی بزنس کانفرنس میں شرکت

کینیڈابھرسے تقریباًایک سو پاکستانی نژاد کاروباری افراد، ایگزیکٹو، سرمایہ کار اور پروفیشنلز نے شرکت کی

ٹورنٹو(نمائندہ خصوصی)ٹورنٹو میں پاکستانی نژاد کاروباری شخصیات کی تنظیم اوپن کی سالانہ بزنس کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ہائی کمشنر محمد سلیم نے شرکت کی۔تقریب میں کینیڈا بھر سے تقریباً ایک سو پاکستانی نژاد کاروباری افراد، ایگزیکٹو، سرمایہ کار اور پروفیشنلز نے شرکت کی۔

اس سال کانفرنس کا موضوع “دی انٹرپرائز آف ٹوماروب—واٹ ول یو بلڈ؟” تھا، جس میں مستقبل پر مبنی کاروباری مواقع، اختراع اور باہمی تعاون کو اجاگر کیا گیا۔ہائی کمشنر محمد سلیم نے خطاب میں پاکستان اور کینیڈا کی معیشتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے میں کاروباری برادری کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے پاکستان کے ابھرتے ہوئے تجارتی و سرمایہ کاری کے شعبوں کی نشاندہی کی اور یقین دہانی کرائی کہ ہائی کمیشن اور تینوں قونصل خانے پاکستانی کاروباری افراد کو پاکستان۔کینیڈا اقتصادی روابط بڑھانے میں ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے۔