اوٹاوا(نمائندہ خصوصی)پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے کینیڈا کے رائل کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز آف کینیڈا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چیف آپریٹنگ آفیسر کریگ سیپیٹیلی سے اوٹاوا میں ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان صحت کے شعبے میں پیشہ ورانہ تربیت اور استعداد کار بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا، خاص طور پر پوسٹ گریجویٹ طبی تعلیم، ایکریڈیٹیشن اور اسپیشلسٹ ٹریننگ پر توجہ مرکوز کی گئی۔ دونوں جانب سے رائل کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز آف کینیڈا اور اس کے ہم منصب ادارے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز آف پاکستان کے درمیان روابط قائم کرنے کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔
ہائی کمشنر محمد سلیم نے ملاقات کے دوران فروری 2026 میں کراچی، پاکستان میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل میڈیکل ایجوکیشن کانفرنس کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

