پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے گلوبل افیئرز کینیڈا میں سیکرٹری آف سٹیٹ (بین الاقوامی ترقی)رندیپ سرائی سے تعارفی ملاقات کی ہے۔
اس ملاقات کا مرکزی موضوع پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات کو مضبوط کرنا اور کینیڈا کے جاری ترقیاتی تعاون کے پروگراموں کو وسعت دینا اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دینا تھا۔ اس موقع پر ہائی کمشنر محمد سلیم نے باہمی فائدے کیلئےتجارت، سرمایہ کاری، اور زراعت، توانائی، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، کان کنی و معدنیات، اور سیاحت کے شعبوں میں ترقی کی صلاحیت پر روشنی ڈالی۔

