اوٹاوا(نمائندہ خصوصی)ہائی کمیشن پاکستان نے Feed Canada Association اور نیشنل کیپیٹل ریجن کی مقامی حکام کے ہمراہ رمضان فوڈ ڈونیشن مہم میں شرکت کی، جس کا مقصد مستحق افراد کی معاونت تھا۔
ہائی کمشنر نے ایسوسی ایشن کی جانب سے ضرورت مند افراد کیلئےہمدردی اور تعاون کے فروغ میں کردار کو سراہا۔ انہوں نے انسانی ہمدردی کے اقدامات میں پاکستانی کمیونٹی کے رضاکارانہ تعاون کی بھی تعریف کی اور اسے قابلِ تحسین قرار دیا۔

