ہاتھ کچے دھاگے سے بندھے ہیں، توڑنے میں وقت نہیں لگے گا:سہیل آفریدی

صوابی (نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بڑوں نے ہمارے ہاتھ کچے دھاگے سے باندھے ہیں جنہیں توڑنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔

صوابی امن چوک میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ اسٹریٹ موومنٹ سے ان کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں، گزشتہ روز ہونے والے پولیٹیکل کمیٹی کے اجلاس میں سب میں غصہ پایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بڑوں نے ہمارے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں، مگر میں آپ کو بھی اور ان کو بھی بتانا چاہتا ہوں کہ یہ ہاتھ کچے دھاگے سے بندھے ہیں، انہیں توڑنے میں ہمیں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔