ہالینڈ: عدالت نے گستاخِ رسول ﷺ، گیرٹ ولڈرز کے خلاف فتویٰ دینے پر تحریک صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کو 14 سال اور تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ حافظ سعد حسین رضوی کو 6 سال کی قید سنا دی ۔
الجزیرہ کےمطابق ڈچ پراسیکیوٹرز نے 14 سال کی سزا کا مطالبہ کیا ، جن پر الزام ہے کہ انہوں نےسیاستدان گیرٹ ولڈرز کے قتل کی ترغیب دینے کی کوشش کی۔ پیرڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی اورعلامہ حافظ سعد حسین رضوی کی غیرموجودگی میں پراسیکیوٹرز نے 56 سالہ مذہبی رہنما محمد اشرف جلالی پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے اپنے پیروکاروں سے وعدہ کہا کہ اگر وہ اس اسلام مخالف سیاستدان کو قتل کریں گے تو انہیں “آخرت میں اجر” ملے گا۔
تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد حسین رضوی پر بھی گیرٹ ولڈرز کے قتل کی ترغیب دینے کا الزام ہے۔یہ مقدمہ ایمسٹرڈیم کے شیفول ہوائی اڈے کے قریب ایک انتہائی محفوظ عدالت میں ہوا۔یہ سب اس وقت سامنے آیاجب گیرٹ ولڈرز نے پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے کارٹونوں کے مقابلے کا اہتمام کرنے کی کوشش کی تھی۔”اس کیس نے مجھ پر اور میرے خاندان پر بہت بڑا اثر ڈالا ہے،” گیرٹ ولڈرز نے کہا۔ “میں اس عدالت سے کہہ رہا ہوں کہ ایک مضبوط پیغام بھیجے کہ اس ملک میں فتویٰ دینا ناقابل قبول ہے۔”
ولڈرز نے اسلامی قانونی اصطلاح کو موت کی سزا کے معنوں میں استعمال کیا، حالانکہ “فتویٰ” کا مطلب سزائے موت نہیں ہوتا۔ یہ ایک اسلامی مذہبی اتھارٹی یا عدالت کا جاری کردہ حکم ہوتا ہے جو ایک مفتی، یعنی قرآن کے قانون کے ماہر کی طرف سے جاری کیا جاتا ہے۔ڈچ حکام نے ملزمان سے سوالات کے لئےاسلام آباد سے قانونی مدد طلب کی ہے تاکہ انہیں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا جائے۔تاہم، پاکستان کے ساتھ باہمی قانونی امداد کے لیے کوئی معاہدہ موجود نہیں ہے، اور دونوں افراد عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
ان میں سے کسی کے پاس قانونی نمائندگی بھی موجود نہیں تھی۔موت کی دھمکیاں اور ریاستی تحفظ ایک سال پہلے، سابق بین الاقوامی پاکستانی کرکٹر خالد لطیف کو ولڈرز کے قتل کے لیے اکسانے کے جرم میں ہالینڈ میں 12 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔” جج نے کہا ولڈرز کو سینکڑوں، اگر ہزاروں نہیں، تو موت کی دھمکیاں موصول ہوئیں.جس کے بعد ولڈرز نے پاکستانی مظاہروں کے بعد کارٹون مقابلہ منسوخ کر دیا تھا۔
منصوبہ بند مقابلہ “مسلم برادری میں بہت زیادہ بے چینی کا باعث بنا۔ہالینڈ میں، مقابلہ منعقد کرنے کے منصوبے کو مسلمانوں کو بلاوجہ اشتعال دلانے کے طور پر وسیع پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔تاہم، ولڈرز کو قتل کرنے کی اپیل نے گونج پیدا کی کیونکہ ایک پاکستانی شخص کو 2019 میں منسوخ شدہ مقابلے کے بعد ان کے قتل کی سازش کے جرم میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ولڈرز نے عدالت میں کہا کہ انہوں نے یہ مقابلہ اس لیے منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا تھا کیونکہ آپ کو آزادی اظہار کی اجازت ہے .،” انہوں نے کہاکہ”گزشتہ 20 سالوں سے، مجھے اس آزادی سے محروم رکھا گیا ہے جو میں سوچتا ہوں، کہتا ہوں، لکھتا ہوں اور کرتا ہوں۔